جنوبی پنجاب میں چیکنگ‘4 فوڈپوائنٹس سیل‘ متعدد کو جرمانے
ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئی کھلے،ملاوٹی مصالحوں کی فروخت،گندے فرسودہ فرش(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
،گوشت کی فروخت،حشرات، مکڑی کے جالے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈپوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے،کھلے،ملاوٹی مصالحوں،غیر معیاری دودھ،گوشت کی فروخت،حشرات زدہ مٹھائی فروخت کرنے پر51,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کھلے ملاوٹی سرخ مرچ اور ہلدی پاؤڈرکی فروخت کرنے،ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے،گندے،فرسودہ فرش،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے،فوڈ آئٹمز کے ساتھ نان فوڈ آئٹمز رکھنے،سرخ مرچ میں کلر کی ملاوٹی،پریمسز میں مکڑی کے جالے،سگریٹ نوشی کرنے اور صفائی کے نانقص انتظامات پربہاولپور میں واقع المکہ کریانہ سٹور، لطیف وسیم سپر سٹور،مظفرگڑھ میں واقع مولا داد کریانہ سٹور،رحیم یارخان میں واقع ناصر برادرز گھی ڈیلر اینڈ کریا نہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور،ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر23,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر27,500کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات،حشرات زدہ مٹھائی،زائدالمیعاد ڈرنکس اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
جرمانے