متحدہ میلا د کونسل کے بانی رکن الدین ندیم حامدی کی والدہ کی نمازجنازہ ادا، سیاسی سماجی شخصیات کااظہار افسوس، آج جامع محمد نور الاسلام تھانہ چوک میں قل خوانی

  متحدہ میلا د کونسل کے بانی رکن الدین ندیم حامدی کی والدہ کی نمازجنازہ ادا، ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے بانی،مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم ٹاؤن کے صدر اورتحریک صوبہ ملتان کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ندیم حامدی کی والدہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔نماز جنازہ جانشین پیر طریقت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سجادہ نشین چادروالی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نقشبندی،صاحبزادہ معصوم میاں حامد نقشبندی،پیر افضل فرید چشتی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی جاویداختر انصاری،شیخ طارق رشید،خالد جاویدوڑائچ،صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی،قاری عبدالغفار نقشبندی،صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی محمد ایوب مغل،مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین،چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری،مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک راؤ محمد عارف رضوی،میجر محمد اقبال چغتائی،ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن یاسر ارشاد دیوان،علامہ رکن الدین قادری،سابق چیئرمین حاجی رفیق احمد،شیخ عمران ارشد،چوہدری حامد ارائیں،چوہدری محمدالیاس،سینئر صحافی سجاد بخاری،حاجی مظہر جاویدسیال،سید نوید شاہ،رفیق قریشی،رانا عرفان الاسلام،شفقت بھٹہ،رہنما شیعہ علماء کونسل سید بشارت عباس قریشی،ضلعی رہنما عالمی تنظیم العارفین منشورقادری،رہنما مجلس وحدت المسلمین ثقلین نقوی،رہنما فنکشنل لیگ الحاج اشرف قریشی،،قاری حنیف انصاری،پیر ذیشان سیفی،علامہ سعیداختر،شفقت طلال تاشفین،کامران عالم نقشبندی،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،الحاج محمد علی انصاری،حافظ ظفر قریشی،شیخ عبدالحمید،سلیم درباری،حاجی اختر رضا،قاری غلام جیلانی نقشبندی،ڈاکٹر طیب ملک،ملک عمران یوسف،محبوب علی قادری،مسعود خالد علوی،غلام حسین فریدی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اوررکن الدین ندیم حامدی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اورمرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مرحومہ کی قل خوانی آج 25 فروری بروز منگل جامع مسجد نورالاسلام میلادچوک (تھانہ چوک)شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہوگی جبکہ دعا صبح9 بجے ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر