ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح‘ کمشنر ڈیرہ

  ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح‘ کمشنر ڈیرہ

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

معیار اولین ترجیح ہونی چاہئے۔پانچ کے بجائے ایک کام کریں تاہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے یہ بات لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کی بریفنگ کے دوران کہی۔ایکسئین لوکل گورنمنٹ خلیل احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ وہ ہر منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیں گے خامیوں کو بروقت دور کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں عوام کے سرمایہ کا ضیاع نہیں ہونے دیا جائیگا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کڑی مانیٹرنگ متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔دفاتر میں بیٹھ کر اندازہ نہیں ہوتا لہذا فیلڈ میں نکل کر منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔جبکہ :ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں 25 فروری سے شروع ہوگا جس کا افتتاح کمشنر نسیم صادق دو بجے دوپہر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے افسران کے ہمراہ میلہ مویشیاں کی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دی۔

کمشنر ڈیرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر