بہاولپور‘ یونین کونسل 11کھنڈر‘ ۱راکین اسمبلی غائب‘ شہریوں کا احتجاج

      بہاولپور‘ یونین کونسل 11کھنڈر‘ ۱راکین اسمبلی غائب‘ شہریوں کا احتجاج

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کونسل نمبر11بہاولپورسٹی کا علاقہ کچی بستی میں گلیاں کچی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ زیرزمین پانی مضرصحت ہے جس کی وجہ سے لوگ پیٹ کی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ علاقے میں صفائی ستھرائی کانظام سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی کاشکار ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب پورے بہاولپور شہر کو صاف کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ ہم شہر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ تو ہمارے اپنے گھر جہاں ہم رہائش پذیر ہیں۔ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ ہماری اس کچی بستی کی تمام گلیاں کچی ہیں۔ رستے ناہموار ہیں، سیوریج نہ ہونے کی وجہ اکثر گلیاں گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے۔ سیوریج کے پانی کی وجہ سے ہمارے مکان بھی گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ گندے پانی کی وجہ سے جو سڑکوں میں مسلسل کئی مہینوں سے کھڑا ہے اس کی وجہ سے ہم بے شمار مصبیتوں اور بیماریوں سے بھی دوچار ہیں۔ زیر زمین پانی آلودہ ہونے کی وجہ لو گ مضرصحت پانی پینے پرمجبور ہیں۔ علاقہ میں کوئی واٹرفلٹریشن پلانٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے نمائندے ووٹوں کے لالچ میں علاقے میں آکر بڑے بڑے اعلانات تو کر جاتے ہیں۔ مگر پھر سالہا سال یہ نظر نہیں آتے۔ اہل علاقہ نے کمشنربہاولپور، ڈی سی او بہاولپور، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، ٹی ایم اے حکام، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام اور دیگرمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل 11 کی کچی آبادی میں سیوریج سسٹم دیا جائے۔ صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ علاقے میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔ کچی اورخستہ گلیوں کوپختہ کیاجائے۔ علاقے میں آبادی کے تناسب سے واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں۔ لوگوں کو وعدے کے مطابق حقوق ملکیت دی جائے تاکہ لو گوں کو ریلیف مل سکے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر