علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ شہاب الدین سیہڑ

  علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ شہاب الدین سیہڑ

  



لیہ‘چوک اعظم (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 43 نئے کالجز اور 8 یونیورسٹیوں کی تعمیر پاکستان تحریک انصاف کی علم دوستی کی عملی تصویر ہے۔پی ٹی آئی منشور سکولوں سے باہر 2 (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کروڑ سے زائد بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور نوجوانوں کو معیاری تعلیمی و فنی ٹریننگ سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی سیکریٹریٹ لیہ میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کے دورہ لیہ کے دور رس تنائج سامنے آئیں گے۔علاقہ کی فلاح و بہبود، درکار فنڈز کی بروقت فراہمی اور مختلف تجاویز بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا کہ وزیر اعلی نے ایم ایم روڈ کو ون وے کرنے اور لیہ تونسہ پل کو موٹر وے اور سی پیک سے جوڑنے بارے مثبت قابل عمل تجاویز کو سراہتے ہوئے ان پر پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجن شاہ گرلز کالج کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اس کی بروقت تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقہ کی طالبات گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی بہادر کیمپس کو اپ گریڈ کیا جائے گا جس کے بعد طلبہ کو اسی کیمپس سے ڈگریاں جاری ہوں گی۔انہوں مزید کہا کہ گلریز ہوٹل سے لسکانی والا تک سڑک کی تعمیر سے اہل علاقہ خصوصا کاشتکاروں کی آمد و رفت کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔

شہاب الدین

مزید : ملتان صفحہ آخر