رحیم یار خان‘ گونگے بہرے افراد کا مطالبات منظور ی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  رحیم یار خان‘ گونگے بہرے افراد کا مطالبات منظور ی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈیف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گونگے بہرے افرادنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پرصدرڈیف ایسوسی ایشن غلام ربانی نے اپنی پریس ریلیزمیں بتایاکہ گونگے بہرے افراد(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

معاشرے کاہی حصہ ہیں ان لوگوں کے لیے خدمت کارڈکااجراء ہنگامی بنیادوں پرکیاجائے، رہائشی سکیموں میں خصوصی رعایت، شیخ زیدہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں سماعت وگوئی سے محروم افرادکے لیی ترجمان مقررکئے جائیں، اسپیشل ایجوکیشن کاڈگری کالج قائم کیاجائے، سوشل ویلفئیرکی مالی امدادگونگے بہرے خاندان کوبھی اس سہولت سے استفادہ نہ دیاگیااورنہ ہی گونگے بہرے افرادکی کوئی مددکی گئی، تین فیصدکوٹہ گونگے بہرے معذورافرادکی بھرتی کے لیے حکومت کی طرف ہدایت جاری ہوئیں لیکن اس پرکوئی عملدرآمدنہ ہوسکا، تاحال یہ افرادبے روزگارہیں انہیں روزگارکی فراہمی کویقینی بنایاجائے، محکمہ تعلیم ضلع رحیم یارخان میں درجہ چہارم کے ملازمین اورجونئیرکلرکس کی بھرتی کے لیے اشتہاردیاگیامگرمیرٹ لسٹ یابھرتی نہ ہوسکی جبکہ شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں معذورکوٹے کی بھرتی کے لیے انٹرویوہوچکے ہیں لیکن میرٹ لسٹ تاحال نہ لگی، انہوں نے بتایاکہ محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں معذورافرادکے کوٹہ کے مطابق روزگارفراہم کیاجائے، پرائیویٹ نجی وملٹی نیشنل کمپنیوں میں بھی گونگے بہرے افرادکوملازمت کے مواقع مل سکتے ہیں ان پرائیویٹ کمپنیوں کوپابندبنایاجائے کہ کم ازکم دوفیصدکوٹہ معذورافرادکے لیے مختص کیاجائے تاکہ معذورافراداپناباعزت روزگارکماسکیں، گونگے بہرے افرادکوقومی خوشحالی سروے پروگرام میں شامل کیاجائے، انہوں نے ڈپٹی کمشنرعلی شہزادسے مطالبہ کیاکہ ہمارے مسائل فوری حل اورہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں، اس موقع پرگونگے بہرے افرادکی ایک کثیرتعداداحتجاج مظاہرہ میں شریک تھی اس موقع پرصوفی محمودحسن چوہان، عشرت حسین شاہ، ذیشان ودیگرموجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر