رینجرزکی کارروائیاں 19ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

رینجرزکی کارروائیاں 19ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال عرف ایرانی کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار(جمیل عرف چنگا عذیر بلوچ گروپ)سے ہے۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملیر،عزیزآباد،مدینہ کالونی،الفلاح، مٹھا در، نیپئراور ٹیپوسلطان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان محمد عارف حسین،عابد صدیق،محبوب مرتضی علی، عرفان احمد عرف گنڈیری، ندیم عرف بنگالی،شیخ محمد بلاج عرف بلال، سید صدام حسین شاہ،حمزہ، علی عباد اور ریاض احمد کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، مسلح لوٹ مار،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ الفلاح، گارڈن، شاہراہ فیصل، جیکسن اور نیپئر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان فیضان عرف ہا، شاہ زیب عرف بھاشانی، شعیب علی عرف ماسا، ایاز علی، سہیل خان،محمد یونس عرف حکیم عرف آصف،سلطان اور نعیم کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر