مزار قائدکی سنگ مرمر فرش پرنوجوان لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مزار قائد پر لڑکی کی رقص کی ویڈیو وائرل، مذکورہ نوجوان لڑکی سنگ مرمر کے فرش پر ڈانس کررہی ہے جبکہ چہرہ ڈھانپا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں رقص کررہی ہے۔اس نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے، تاہم اس وہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف کہ کیا اس جگہ پر ایسا کرنا درست ہے؟ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بیچاری زہنی توازن درست نہیں، کچھ شاید کھانے کو مانگ رہی ہے۔ ایک صارف محمد زریاب کا کہنا تھا کہ تصور کریں ہم بطور قوم کتنے برباد ہوچکے ہیں۔