کیپ کے زیر اہتمام تیسری پاکستان ہیلتھ کئیر سمٹ 2020آج ہوگی

  کیپ کے زیر اہتمام تیسری پاکستان ہیلتھ کئیر سمٹ 2020آج ہوگی

  



کراچی (سٹاف رپورٹر)کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام,سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اشتراک سے منگل 25فروری کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تیسری پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یہ بات چیئر مین کوکب اقبال اور کیپ سندھ کے چیئر مین ڈاکٹر فرحان عیسی نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائیندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے دو سیشن ہونگے، ابتدائی سیشن کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائیویمن ڈیولپمینٹ سیدہ شہلا رضا ہوں گی ان کے علاوہ وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سینیٹر راشدربانی سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو ڈاکٹر منہاج اے قدوائی سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، ابرارالدین, ڈاکٹر سیدعمران علی شاہ سیکریٹری ہیلتھ، ڈاکٹر سیمی جمالی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر، معید الحسن، ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، نجم الثاقب ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی پاکستان، عتیق الرحمن ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل، پروفیسر شبیب الحسن وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی، پروفیسر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی وائس چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی، بریگیڈیر ڈاکٹر ملک وقار احمد اعوان سی ای او میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور سمیر میر شیخ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بھی خطاب کریں گے۔ جبکہ ٹیکنیکل سیشن سے ملک میں صحت عامہ کے شعبے سے متعلق ماہرین خطاب کریں گے، جن میں ڈاکٹر خالد شفیع ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر عذرا احسان کنسلٹنٹ گائناکولوجی اینڈ اوبسٹٹریشن او ایم آئی اسپتال،ڈاکٹر شہزاد حسین قریشی جنرل سیکریٹری پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں، جبکہ بعد ازاں پینل ڈسکشن بھی ہوگا، اور حاضرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر