کراچی، اسکول وین میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی، اسکول وین میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں اسکول کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل گئی تاہم تمام بچے محفوظ رہے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق فائرٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کا شکار اسکول وین میں 15بچے موجود تھے۔حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بچوں کے اسکول بیگ و دیگر اشیا جل گئیں۔پولیس نے اسکول وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔