میرین اکیڈمی کے فارغ التحصیل انجینئرز کا پریس کلب پر احتجاج

  میرین اکیڈمی کے فارغ التحصیل انجینئرز کا پریس کلب پر احتجاج

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میرین اکیڈمی سے فارغ التحصیل سب انجنئیرزاور ڈیک افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلباء نے احتجاج کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر اور وزارت کو مناسب تجاویز دیں لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں ملا۔میرین فیلڈ سے ملک کو لاکھوں ڈالر سالانہ زرمبادلہ بھی ملتا ہے اور یہ ترسیلات زر بھی ملکی خزانہ میں لانے کا باعث ہے۔طلباء نے تجاویز دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان شپنگ کمپنی کے ایک جہاز پر کم از کم دس کیڈٹس کی تعداد ہونی چاہیئے۔پاکستانی چارٹرڈ جہازوں پر پاکستانی سی فٹرز خصوصا کیڈٹس کی نوکری روزگار پر فوری عملدرآمد کرایا جائے اورحکومتی سطح پر بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں تک رسائی کی جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر