پشاور،فوڈ اتھارٹی کی گندگی اور مضر صحت تیل استعمال کرنیوالوں کے یونٹس سیل

پشاور،فوڈ اتھارٹی کی گندگی اور مضر صحت تیل استعمال کرنیوالوں کے یونٹس سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پیر کو عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے پھندو روڈ اخون آباد میں گندگی، غیر معیاری تیل اور مضر صحت کلرز کے استعمال پر چار بیکریوں کو سیل کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی تیاری کرنے والے دارے حفظان صحت کے اصولوں کے پابند رہیں اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں فوڈ اتھارٹی حرکت میں آئے گی۔ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی انیلا محبوب نے متعلقہ کاروائی عوامی شکایات پر کی ہے اوریہ کہ متعلقہ بیکریوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی شکایات سیل پر آٹھ شکایات درج کی جاچکی تھیں۔فوڈ سیفٹی آفیسر انیلا محبوب کیمطابق بیکریوں کے پروڈکشن یونٹ بھی پندرہ دن کیلئے سیل کردیے گئے ہیں جبکہ مالکان کیخلاف متعلقہ تھانے میں مراسلہ بھی جمع کردیا گیا ہے۔