پارٹی چھوڑنے والے نہیں، چوروں کو صوبے سے بھگا ئیں گے، عاطف خان

پارٹی چھوڑنے والے نہیں، چوروں کو صوبے سے بھگا ئیں گے، عاطف خان

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماسابق سینئرصوبائی وزیرممبرصوبائی اسمبلی عاطف خان نے کہاہے کہ ہم پارٹی چھوڑنے والے نہیں ہیں چوروں کوصوبے سے بھگائینگے عمران خان کے ویژن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وزارت ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتامالاکنڈکے عوام نے مجھے جوعزت بخشی اگرمجھے پتہ تھاکہ وزارت چھوڑنے میں ہماراوقاراوربھی بلندہوجائیگاشایدہمیں دوماہ قبل خود مستعفی ہوگئے تھے۔ان خیالات کااظہارعاطف خان نے گزشتہ روزملم جبہ سوات سے واپسی پرپاکستان تحریک انصاف پی کے 18کے کارکنوں کے جانب سے ان کے اعزازمیں منعقدہ استبقالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ تقریب میں تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی تقریب سے سابق وزیرصحت شہرام خان ترکئی اورسابق وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ محمدعلی ترکئی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ اقتدارنے جانے والے چیزہے اصل حکمرانی عوام کے دلوں پرکرنی ہے جواج ہمیں محسوس ہواکہ مالاکنڈکے عوام نے مجھے جوعزت بخشی ہے وہ ہم کھبی بھی نہیں بھولیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے دن رات محنت کی وجہ سے اج صوبے میں پی ٹی آئی کے حکمرانی ہے اورعمران خان وزیراعظم ہے کارکن پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہے کوئی بھی پارٹی کارکن کے محنت کے بغیرترقی نہیں کرسکتی۔انہوں ں نے کہاکہ ہم مالاکنڈکے کارکنوں نے جذبے کوسلام پیش کرتاہوں اوران کے اعتماد کوکھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر