پسکوٹاسک فورسز بنوں سرکل کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

  پسکوٹاسک فورسز بنوں سرکل کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

  



پشاور(سٹی رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل،رورل 1،بنوں سٹی 2 ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان،ٹانک 1،اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف رورل 1 سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال پر5 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا،سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کاروائی کے دوران 3 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے،18 کنڈے ہٹائے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،

مزید : پشاورصفحہ آخر