ممبر انسپکشن ٹیم پشاور ہائیکورٹ محمد زبیر کا ثمر باغ کورٹس کا دورہ

    ممبر انسپکشن ٹیم پشاور ہائیکورٹ محمد زبیر کا ثمر باغ کورٹس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)ممبر انسپکشن ٹیم پشاور ہائی کورٹ محمد زبیر خان نے ضلع دیر لویر کا دورہ کرکے تیمرگرہ، چکدرہ، ثمرباغ کے کورٹس کا معائنہ کیا انھوں نے سائلین، ججز اور کورٹس عملہ سے الگ الگ ملا قاتیں کرکے ان کے مسائل ومشکلات سے اگاہی حاصل کی انھوں نے ججزاور عملہ کی کار دگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی کار کر دگی مزیدبہتر کرنے کی ہدایات جاری کردئے محمد زیبر خان نے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کا بھی دورہ کیا ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پرمحمد زبیر خان نے کہا کہ بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہیں انھوں نے وکلاء کی قا نون کی با لا دستی کے لئے دی جانیوالی قر بانیوں کو سراہا انھوں نے وکلاء پرزور دیا کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اپنے صلاحتیوں کو بروئے کار لایا جائے۔