پبی،انتظامیہ کی غیر معیاری سی این جی کٹس کیخلاف کارروائیاں جاری

  پبی،انتظامیہ کی غیر معیاری سی این جی کٹس کیخلاف کارروائیاں جاری

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا غیر معیاری سی این جی کیٹس کے خلاف ضلع بھر میں کاراوئیاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی کیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مجموعی طور پر 30 گاڑیاں چیک کی گئی۔ جس میں 05 سے غیر معیاری سی این جی کیٹس اتارے گئیے۔ اور 10 کو وارنینگز جاری کئے گئیے۔ کریک ڈاؤن اسی طرح پورے ضلع میں جاری رہے گا۔ تاکہ ضلع کے اندر غیر معیاری سی این جی کیٹس کی وجہ سے کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر