بنوں، مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق، 2زخمی

بنوں، مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق، 2زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے قتل کی واردات تھانہ صدر کی حدود میں واقع نیو جنرل بس سٹینڈ میں ہوئی جہاں دن دیہاڑے عدالت میں پیشی کے بعد جانے والوں پر مخالفین نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ میر علی بس سٹینڈ میں گاؤں واپس جانے کیلئے گاڑی میں سوارہو رہے تھے جسکے نتیجے میں ولی محمدلد محمد شریف خان سکنہ سپین وام شمالی وزیرستان جاں بحق جبکہ راہگیر شفقت اللہ ولد محمد خان سکنہ خوشالی طوری خیل اور حکیم اللہ ولد خان ضمیر خان سکنہ ایسوخیل میر علی زخمی ہوگئے پولیس نے حاجی محمد کی رورٹ پر مبینہ ملزمان محبوب خان اور داؤد خان پسران ماتے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت ایک مہینے پہلے لڑائی بتائی گئی ہے۔جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں واوقع شریف آباد میں مبینہ طور پر ذہنی مریض احمد ولد نقیب الرحمن سکنہ شریف آباد نے مکان رضوان میں خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر