صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شہریار آفریدی

صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شہریار آفریدی

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر سیفران انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کوھاٹ پریس کلب کا دورہ کیا اس دورے میں ان کے ہمراہ ضلعی صدر تحریک انصاف ملک محمد اقبال‘ سابقہ صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی‘ نعیم کوھاٹی‘ سید عطیب حسین شاہ بھی موجود تھے شہریار آفریدی نے کوھاٹ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی جبکہ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سید فیضان بنوری کے بہنوئی‘ جنرل سیکرٹری کوھاٹ پریس کلب فیصل ندیم کی خوشدامن کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر شہریار آفریدی نے میڈیا کے دوستوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ضلع کوھاٹ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور مزید شروع ہونے والے ہیں انہوں نے بتایا کہ تاندہ ڈیم کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے عید کے ایام میں یہاں اکثر روڈ بند ہونے کی صورت میں مزید نئے راستے اور سڑکیں بنانے پر بھی غور جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ اور ایک گورنمنٹ کی آئل ریفائنری کی جو بات کی تھی ان شاء اللہ جلد اس پر بھی عوام کو خوشخبری سنیں گے ان شاء اللہ پشاور سے کوھاٹ اور کوھاٹ سے ضلع ھنگو تک موٹر وے کی منظور ہو چکی ہے انہوں نے میڈیا کے ساتھیوں سے کہا کہ آپ پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام کو گمراہ اور منفی پروپیگنڈے کرنے والوں سے ہوشیار کریں اور انہیں حقیقت بنائیں تاکہ سچ کا بول بالا ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر