بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، صدر آزادکشمیر

  بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، صدر آزادکشمیر

  



اسلام آباد(آئی این پی)صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، بھارت امریکا کو دھوکا دے رہا ہے،آر ایس ایس ودیگر ہندو دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں، کشمیر کے مسئلے پر دنیا بھر کے میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا، کشمیر پر سلامتی کونسل کے 3 اجلاس ہو چکے ہیں، مصلحت کی پیشکش کے بعد امریکی صدر کا لہجہ ماند پڑ گیا، بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے کسی ثالثی کو ماننے کو تیار نہیں ہے، فلسطین کی طرح کشمیریوں کی سر زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ توجہ بٹ گئی اب پھر میڈیا کشمیرکواجاگر کرے،مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت دورہ ٹرمپ پر احمدآباد میں غربت چھپانے کے لیے دیوار کھینچ رہا ہے۔

مسعود خان

مزید : پشاورصفحہ آخر