بونیر،لینڈ سلائیڈنگ کے سانحہ کے بعد ماربل بلاسٹنگ پر پابندی

  بونیر،لینڈ سلائیڈنگ کے سانحہ کے بعد ماربل بلاسٹنگ پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بامپوخہ ماربل مائنگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7 مزدوروں کی جان بحق اور نو کی زخمی ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان نے ماربل مائننگ میں بلاسٹنگ پر پابندی عائید کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بونیر میں تین بارود کی تین میگزین بند کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے پانچ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔جو ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ ڈی سی بونیر کو پیش کرے گی۔اس سلسلے میں ڈی سی بونیر کے دفتر میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اے ڈی مائیز۔اے ڈی سی بونیر۔اے سی ڈگر لطیف الرحمان۔اے سی ار سید حماد حیدر۔بونیر ماربل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد اقبال کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ڈی سی بونیر نے کہا کہ چند افراد کو مالی فوائید دینے کی بجائے ہمیں غریب مزدوروں کی زندگی عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بونیر میں کسی کو بھی غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں ہو گی۔رپورٹ پیش کرنے کے بعد غیر قانونی مائننگ پر مکمل پابندی عائید ہو گی۔وہی لیز ہولڈر ز کو مائننگ کی اجازت ہو گی۔جو ہمارے ساتھ باقاعدہ معاہدہ پر دستحط کرے گا۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ کمیٹی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد شاہ خان۔اے سی ڈگر لطیف الرحمان۔اے سی گاگرہ۔اے ڈی مائینز شامل ہوں گے۔ائندہ کے لائیحہ عمل کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں طے کئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈی سی بونیر نے کہا کہ لیز ہولڈرز جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہو ہم قانون کے مطابق کام کریں گے۔