ڈیرہ،گومل یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ،گومل یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کا اپنے جائز حقوق اور ناجائز طریقے سے فیسوں میں اضافہ کے خلاف طلباء کا پرآمن احتجاج پر ڈیرہ پولیس کی تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ڈگری کالج ٹانک کے طلباء کا پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی مظاہرے میں گومل یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈیرہ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرے سے ٹرائبل صدر امجد شاھین، امیر اللہ، یوسف محسود، بلال درویش اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے پرآمن طلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بلاوجہ یونیورسٹی کو بند کرکے طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کر نے پر طولے ہوئے ہیں، طلباء مشران کا کہنا تھا کہ کہ گومل یونیورسٹی حکام نے ڈگری کالج ٹانک کا ٹرائبل ہاسٹل کو قبضہ کرکے ہاسٹل کو یونیورسٹی کیمپس بنا کر طلباء کیلئے رہائش کا مسلہ بنا دیا ہے اور طلباء پرائیویٹ رہائش اختیار کرنے سے نہ صرف ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں خلل پڑ گیا ہے بلکہ طلباء کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج ٹانک میں واقع ٹرائبل ہاسٹل کو فوری طور پر خالی کرکے یونورسٹی کیمپس کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر