پشاور ہائیکورٹ کے سامنے دن دیہاڑے ایک شخص قتل

پشاور ہائیکورٹ کے سامنے دن دیہاڑے ایک شخص قتل

  



 پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عدالت پیشی کے لئے آنے والے جوان سالہ شخص کے قتل میں ملوث ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سابقہ دشمنی کی بناء پر ابراراللہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مقتول ابرار اللہ ولد ملک دولت خان سکنہ خدرہ خیل عدالت میں پیشی کیلئے آیا تھا کہ بمقام ہائی کورٹ کے سامنے پر مسمی ملک صدام ولد زاہد علی سکنہ بخشو خدرہ خیل نے سابقہ دشمنی کی بناء پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کو فوری طور پر بغرض پوسٹ ماٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شرقی انعام خان نے دیگر پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کر تے ہوئے ملوث ملزم ملک صدام ولد زاہد علی سکنہ بخشو خدرہ خیل کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم کی مقتول کیساتھ سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر