حکومت چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کی پشت پناہی کررہی ہے، زاہد اکرم درانی

حکومت چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کی پشت پناہی کررہی ہے، زاہد اکرم درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) قومی اسمبلی کے رکن زاہد اکرم درانی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کوکی پشت پناہی بھی حکومت کررہی ہے۔عوام بھوک سے مررہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے شیر گڑھ میں مولانا عزیز کی شادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،حاجی عید گل مینگل، حافظ سعید،مفتی محمد شفیع،مولانا قیصرالدین اور دیگر بھی موجود تھے۔زاہد اکرم درانی نے کہاکہ بجلی اور گیس کومزید مہنگا کر دیا گیا ہے۔عوام دو وقت کی روٹی کے لئے در بدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔جمعیت علماء اسلام ملک پر مسلط ایک مخصوص ٹولے کو ہر صورت میں بھاگنے پر مجبور کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں حکومت کے خلاف ایک فیصلہ کن تحریک کا آغا ز مارچ میں ہوگا جس سے سونامی کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیلکٹیڈ حکمرانوں کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔جی ڈی پی ریٹ انتہائی کم سطح تک آ گئی ہے۔ملک کے نوجوانوں کو ملک بچانے کے لئے اٹھنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے نوجوان اگر اس حکومت کے خاتمے میں جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں تومغربی قوتوں کے چنگل سے پاکستان کو آزاد کرایا جاسکتا ہے۔زاہد اکرم درانی نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وسائل پر سب سے پہلا حق اس صوبے کے عوام کا ہے لیکن ہماراوزیر اعلیٰ اسلام آباد میں اپنے صوبے کے حقوق کے لئے اف تک نہیں کرتا۔