تیمرگرہ میں چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے وکلاء کے وفد کی ملاقات

تیمرگرہ میں چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے وکلاء کے وفد کی ملاقات

  



تیمرگرہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے وکلاء کی وفد کا پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ سے پشاورمیں ملا قات، چیف جسٹس کا ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے لئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری حمید الرحمان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے سنئیرز وکلاء پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ سے ان کے دفتر میں ملا قات کرکے انہیں اپنے مسائل سے اگاہ کیا چیف جسٹس نے تیمرگرہ کے وکلاء کے مسائل غور سے سنیں اس موقع پر چیف جسٹس وقار سیٹھ نے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے لئے پچاس لا کھ روپے گرانٹ جبکہ فرنیچر کے لئے دس لاکھ ، جبکہ تیمرگرہ میں پشاور ہائی کورٹ کی رجسٹری برانچ قائم کرنے اور وڈیو لنک کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ نے ترجیہی بنیا دوں پر ان کے مطالبات منظور کرانے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار سیٹھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیف جسٹس نے تیمرگرہ بار کے وکلاء کے درپیش مسائل حل کرکے انکے دل جیت لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر