ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی تجاوزات،گرافروشوں کے خلاف کاروائیاں
پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی تجاوزات, گرافروشوں کے خلاف کاروائیاں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نے پبی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فاروق نے جہانگیرہ مین بازار نواہی علاقہ جات میں مختلف کریانہ,سبزی و فروٹ، کولڈرنکس, جنرل سٹورز اور بیکریوں کا معائنہ کیا.اس موقع پر صفائی ستھرائی معضر صحت خوراک، ذائد المیاد اشیا، اور قیمیتوں کی چیکینگ کی گئی. صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر کئی افراد کو جیل بھیج دیا اور جرمانہ کیا اور انکو سرکاری نرخنامے اور صفائی ستھرائی پر عمل کی ہدایت کی۔ اسکے ساتھ ساتھ بازار سے عارضی تجاوزات کو بھی ہٹایا۔