بنوں،محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک

بنوں،محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات لکی مروت نے ضلعی انتظامیہ اور بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں اگاہی واک منعقد کی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے کی۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین، ایس ڈی ایف او نقیب اللہ خان، سی ڈی او رفیع اللہ خان، ایکسین پیسکوفدا محسود، ڈپٹی ڈی ای او الیاس خٹک، اے ڈی او سپورٹس نثار محمد خان، ڈی ایم او لکی المار خان، ٹی ایم او نورنگ رب نواز خان، ایس ڈی اوز پیسکو رفیع اللہ خان و عمران اللہ، سکولوں کے طلبہ اور بوائے سکاؤٹس، سرکاری م محکموں کے سربراہان اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ آگاہی واک جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز کمپلیکس تاجہ زئی میں ڈپٹی کمشنر افس سے شروع ہوکر لکی تاجہ زئی روڈ سے ہوتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ کر ختم ہوگئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت نہ صرف ضلع بھر میں شجر کاری کرے گی بلکہ شہری اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کیلئے خصوصی مہم چلائے گی اس سلسلے میں محکمہ جنگلات، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی الودگی اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے جنگلات کے رقبے میں اضافہ باگزیر ہے، جنگلات اہم قومی دولت ہیں اس سیکٹر کو مضبوط کرکے معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے، سیلابوں اور زمینوں کے کٹاؤ کی روک تھام، انتظام اراضی اور ماحول کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے اور جنگلات کی حفاظت سے متعلق شعور اور اگاہی لانے کے لئے خصوصی مہم چلائیں۔ ک