شمالی وزیر ستان کے متاثرہ دکاندارو ں کا احتجاجی دھرنا جاری

    شمالی وزیر ستان کے متاثرہ دکاندارو ں کا احتجاجی دھرنا جاری

  



پشاور(سٹی رپورٹر) شمالی وزیرستان کے میران شاہ بازار کے متاثرہ دکانداروں کاپشاور پریس کلب اور صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاجی دھرنا چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔متاثرین روزانہ کی بنیاد پر پشاور پریس کلب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت تک باقاعدگی سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔متاثرین روزانہ صوبائی اسمبلی کی عمارت تک سہ پہر تک دھرنا دے کے بیٹھ جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک متاثرین کے مطالبات کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔متاثرہ دکانداروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی لاپرواہی کی شدید مذمت کی اور کہا خود کو عوام کے منتخب نمائندے کہلوانے والی حکومت کا یہ رویہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا آج تک صوبائی حکومت کے کسی بااختیار وزیر نے متاثرہ دکانداروں سے ان کے مسائل کے حل کے لئے رابطے کی زحمت نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا متاثرہ دکاندارصوبائی حکومت سردمہری سے مایوس ہو کر اسلام کا رخ کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر