چارسدہ، نجی سکول کا کم سن طالب علم اغواء

  چارسدہ، نجی سکول کا کم سن طالب علم اغواء

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ)مردان روڈ پر نجی سکول کے سامنے کم سن سکول طالب علم کو اغواء کر لیا گیا۔ پانچ سالہ عیان نرسری کلاس کا سٹوڈنٹ تھا۔بچے کو سکول کے سامنے چھٹی کے دوران نامعلوم اغواء کاروں نے چنگ چی سے اتار کر اغواء کرلیاہے۔ بچے کا والد نعیم سکنہ عمرزئی حال سٹیشن کورونہ چارسدہ تھانہ سٹی ایف ائی درج کرنے پہنچ گیا جہاں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر