محکمہ مال کوہاٹ کے درجنوں اہلکارتبدیل

محکمہ مال کوہاٹ کے درجنوں اہلکارتبدیل

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) محکمہ مال میں تبادلوں کا جھکڑ‘ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے درجنوں اہلکاروں کو ادھر ادھر کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریونیو دربار کے بعد عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ عبدالرحمن نے درجنوں پٹواریوں اور گرداور کو ایک حلقے سے دوسرے حلقے تبدیل کر دیا ان پٹواریوں میں کامران‘ پرویز اور فیصل شہزاد کو تحصیل آفس کوھاٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فرید گل کو پیر خیل‘ فاروق کو جرما‘ محمد آصف کو بلی ٹنگ‘ مہتاب کو نصرت خیل‘ شہریار کو مرائی‘ کاشف کو میروزئی‘ عرفان کو جنگل میر اصغر میلہ‘ قاسم کو بہزادی چکرکوٹ‘ شہزادہ کو گڑھی مواز خان جبکہ حمید کو جنگل خیل پٹوار خانہ حوالے کیا گیا اسی طرح سمیع اللہ گرداور کو لاچی سرکل‘ عاشق کو ڈی کے آفس کوھاٹ‘ مقصد علی کو صدر سرکل‘ شاہ ایران کو بھی ڈی کے آفس جبکہ جاوید کو غربی سرکل حوالے کر دیا گیا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کے اس جرأت مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد پٹواریوں نے پٹوار خانوں کو پراپرٹی ڈیلرز کا دفتر بنا رکھا تھا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ عبدالرحمن سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ حکم جاری کریں کہ پٹوارخانوں میں ایک کوالیفائیڈ شاگرد کے علاوہ شاگرد نہیں رکھے جائیں گے اور نہ ہی پٹوارخانوں میں غیر ضروری افراد مستقل پڑاؤ ڈالے بیٹھے رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر