صوابی میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق، 4زخمی

صوابی میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق، 4زخمی

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے حادثات میں دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سلمان ولد سید عرب خان سکنہ بام خیل موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ حادثے میں موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا دریں اثناء شکری لار ٹوپی کے مقام پر گدون روڈ پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک شخص پیر محمد سکنہ سوکیلئی علاقہ گدون آمازئی موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا دریں اثناء آسوٹا شریف کیری ڈبہ کی ٹکر سے مسعود سکنہ آسوٹا زخمی ہو گیا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر