پی پی رہنما آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

  پی پی رہنما آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

  



  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے پیپلز پارٹی کے رہنماآصف ہاشمی کے خلاف محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس میں ریفرنس کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی،گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں ملزم کی حاضری مکمل کی گئی، اس کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،نیب کی جانب سے ریفرنس میں آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے،نیب کا مزیدکہناہے کہ آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا، آصف ہاشمی کے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا، ملزم کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

بھرتی سکینڈل

مزید : پشاورصفحہ آخر