بنوں میں اے اے سی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

بنوں میں اے اے سی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

  



بنوں ( بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرشمالی وزیرستان فواد خٹک اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطاب نے پلانٹس فار پاکستان کے دن کے حوالے سے سکول کے طلباء کے ہمراہ پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک نے کہا کہ شمالی وزیرستان کا علاقہ پہاڑوں کی وجہ سے بہت خوبصورت ہے کوشش کر رہے ہیں کہ مزید درخت لگاکر ان کی خوبصورتی میں اور اضافہ کیا جائے۔انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے اپنے حصے کے درخت لگاکراس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی انسان دوست بنایا جا سکے۔بعد ازاں شجرکاری مہم سے آگاہی کے متعلق واک کیا گیااور سکول کے طلباء اور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں پودے لگائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر