صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،متعدد گرفتار،منشیات برآمد

    صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،متعدد گرفتار،منشیات برآمد

  



صوابی(بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی نگرانی میں ضلع صوابی کی پولیس نے منشیات فروش،مجرمان اشتہاریوں،سود خوروں،چور ڈکیت اور دیگر معاشرتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کر کے کئی مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کی وضع کردہ احکامات کی پیش نظر ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ٹاسک پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او ز ضلعی پولیس نے موت کے سوداگروں منشیات فروش،مجرمان اشتہاری،سود خور و دیگر مجرمان کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔ ضلع بھر کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چوبیس مجرمان اشتہاری، دو سود خوروں، پانچ چور گروہ کے ارکان اور کئی منشیات فروشوں کو گرفتا رکرنے کے علاوہ اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔پولیس نے مجموعی طور پر ان کارروائیوں میں 40105گرام چرس،20گرام آئس،28لیٹر شراب برآمد کرکے 12مجرمان اشتہاریوں کو دھرلیے,اسی طرح زیدہ ہولیس نے 5180گرام چرس،820 گرام افیون،10گرام آئس،دو اشتہاری جبکہ سرقہ شدہ موٹرسائیکل بھی برآمدکر لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر