عمر شاہ کے جوانسال فرزند عمر سلین وفات پاگئے
بنوں (بیورورپورٹ)سابق این ایم اے ملک ناصر خان مرحوم کے ڈرائیور عمر شاہ کے جوانسال فرزند عمر سلین وفات پاگئے مرحوم کافی عرصے سے بیمار تھے جنہیں علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم تھرڈ ایئر الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم تھے جسکی نماز جنازہ منگل25فروری کو دن 10بجے کوٹکہ بازی جان کلہ سورانی بنوں میں ادا کی جائیگی۔