کراچی، لاہور کے بعد: پی ایس ایل کا میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجنے کو تیار

  کراچی، لاہور کے بعد: پی ایس ایل کا میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجنے کو تیار

  



  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا چوکوں اور چھکوں کا میلہ کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی پہنچ گیا۔پی ایس ایل فائیو میں 2دن آرام کے بعد(کل)بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔راولپنڈی میں پہلا میچ 27فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں (آج)منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم (آج)منگل سے جبکہ لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں (کل)بدھ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں 24اور25فروری کو آرام کا دن ہے۔جسکے بعد میچز کا آغاز ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا۔ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں۔26فروری کو ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں (آج)منگل کو شام 6بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پریکٹس کرینگی اورپریکٹس سیشنز سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔راولپنڈی میں پہلا میچ 27فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں (آج)منگل کو دوپہر ایک بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پریکٹس سیشن کا آغازہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم (کل)بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی،جبکہ اسی روز شام کواسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشنز کا آغازہوگا۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔راولپنڈی میں دوسرا میچ 28 فروری کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز،تیسرا میچ 29فروری کواسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی،چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز،پانچواں میچ 2مارچ کو کراچی کنگزور پشاور زلمی،چھٹا میچ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر،ساتواں میچ 7مارچ کوپشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔راولپنڈی میں 8واں اور آخری میچ8مارچ کو ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی