کامران اکمل ٹاپ سکورر، حسنین زیادہ وکٹوں کے شکاری

  کامران اکمل ٹاپ سکورر، حسنین زیادہ وکٹوں کے شکاری

  



لاہور: (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے شروع ہوتے ہی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کی دوڑ کا بھی آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا اختتام ہو گیا جس میں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سرفہرست جبکہ کوئٹہ دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے، وفاقی دارالحکومت کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بولنگ کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد حسنین نے 7 شکار کیے اور وہ سب پر چھائے ہوئے ہیں، ان کی بہترین باؤلنگ 25 رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں۔ٹیموں کے بڑے ٹوٹل میں کراچی کنگز سب سے آگے ہے، کنگز نے لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ اْدھر پی ایس ایل فائیو میں تین ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا جبکہ ٹیکنالوجی کی خرابی کا اعتراف کیا جس کے باعث دیوانوں کا مزہ کرکرا ہواچھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا ایک مزہ یہ بھی ہے کہ ٹیموں کو مقررہ وقت میں میچ ختم کرنا ہوتا ہے، گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے مقررہ وقت میں دو اوور کم کیے، اس لیے ضابطے کی خلاف ورزی پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10.10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا جبکہ ساتھ ہی وارننگ بھی دی گئی۔ادھر قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو صرف شکست کی کڑوی گولی ہی نہیں نگلنا پڑی بلکہ انہیں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ سہیل اختر کی ٹیم نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا جس پر تمام کھلاڑیوں کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا۔دوسری طرف لاہور قلندرز کو ساتھ ہی وارننگ کی گئی کہ ایونٹ میں پھر کسی میچ میں ضابطے کی ایسی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ ڈبل یعنی بیس بیس فیصد میچ کٹوتی ہو گی۔لیگ سے جڑی ایک اور خبر یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیبولر نسیم شاہ کی گیند بابر اعظم کے بلے کا باہری کنارے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی جس پر اپیل کے بعد ریویو لیا گیا۔ٹیکنالوجی خراب یعنی سنیکو سسٹم کے آؤٹ آف آرڈر ہونے کے باعث یہ آؤٹ نہیں دیا گیا،،، جس کا اعتراف میچ ریفری روشن ماہانامہ نے بعد کیا کہ الٹرا ایج ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے بابراعظم کے خلاف لیا گیا ریویو برقرار رہا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی