او ٹی سی لاہور چیلنج کپ،ٹاؤن شپ گرین کی جیت

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ،ٹاؤن شپ گرین کی جیت

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)او ٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹاؤن شپ گرین نے پنڈی جم خانہ کلب کو 83رنز سے شکست دے کرکوالیفائر مرحلے میں جگہ بنالی۔پنڈی جم خانہ گراؤنڈ پر ٹاؤن شپ گرین کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنائے۔سیف اللہ خان 76،محمد آصف 50،محمد بشارت 40اور چوہدری رحمت 31رنزبناکر نمایاں رہے۔پنڈی جم خانہ کے عمر انجم اور رانا امتیاز نے دودو جبکہ واصف خان،سہیل صفدر اور زید بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پنڈی جم خانہ کی ٹیم 32ویں اوور میں 184رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔شہزاد سہیل 71اور حافظ طیب 61رنزبناکر نمایاں رہے۔ٹاون شپ گرین کے محمد یوسف نے پانچ عامر سہیل اور سیف اللہ خان نے دودو جبکہ چوہدری رمضان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر ٹاؤن شپ گرین کے محمد یوسف کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی