پی ایس ایل کا نیا گانا، علی ظفر نے پیشگی معافی مانگ لی

پی ایس ایل کا نیا گانا، علی ظفر نے پیشگی معافی مانگ لی

  



لاہور(آئی این پی)پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے پی ایس ایل 5کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل ہی مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گانے کے بعد مایوس مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے۔گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے پی ایس ایل 5کا نیا گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی تھی۔گزشتہ روز گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 5ویں ایڈیشن کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے اکانٹ سے بھائی حاضر ہے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور میوزک بھی بج رہا ہے، اس دوران علی ظفر کہتے ہیں بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟اب حال ہی میں نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ کم وقت میں گانا ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی