سروایڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند، عدنان ارشد

  سروایڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند، عدنان ارشد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سروایڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آ ئی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے،جلد سکول ٹینس چیمپئن شپ منعقد کرارہے ہیں، ٹینس اکیڈمی کے لئے پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن سے ایم او یو پر بھی دستخط کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باغ جناح میں سروایڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ فائنل کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشیدملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان و دیگر بھی موجود تھے، باغ جناع پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ ٹینس کے کھیل میں ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ ہے، ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں، ٹینس کے فروغ کے لئے پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن سے مکمل تعاون کررہے ہیں، نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے جلد سکولزٹینس چیمپئن شپ بھی منعقد کرائیں گے آخرمیں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ور کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی