لاہور قلندرزکی ناقص کارکردگی سے شائقین کرکٹ مایوس

  لاہور قلندرزکی ناقص کارکردگی سے شائقین کرکٹ مایوس

  



لاہور( افضل افتخار، تصاویر ندیم احمد) لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ فائیو میں اب تک عمدہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہی ہے اپنے آخری میچ میں کامیابی کے قریب آنے کے باوجود قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا اور اس کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کاسامنا کرنا پڑا جس سے لاہور قلندرز کے پرستاروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے روز نامہ پاکستان سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے اور تین مسلسل میچ ہارنا دکھ کی بات ہے مگر اس کے باوجود ہمت و حوصلہ کم نہیں ہوا امید ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے خامیاں دور کرے گی اور ٹیم کی کامیابی کے لئے پلان تیار کیا جائے گا اس حوالے سے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے راشدمحمود، محمد فرقان، حافظ عمیر، محمد عمران، محمد عرفان، اشفاق احمد، رضوان منیر، ثاقب زیب،مولوی عابد، محمد اعجاز پہلوان، سعید احمدنے کہا کہ ہم نے اپنے شہر کی ٹیم لاہور قلندرز سے بہت امیدیں وابستہ کی ہوئیں ہیں مگر افسوس ہے کہ و ہ اس پر پورا ا ترنے میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے اور ہم اس کی کارکردگی سے مایوس ہیں تین میچ ہارنا ٹیم کی ناکامی کا ثبوت ہے امید ہے کہ اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور اب ٹیم اپنے اگلے میچوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں مگر قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی جوزف مسیح، شہزاد، نوید احمد، ہاشم علی، منور مسیح،مقصود احمد، نذیر مغل، پیر محمد اور حافظ محمداحمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مایوس کیا ہے پتہ نہیں مینجمنٹ کیوں اپنا کردار ادا نہیں کررہی ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی اب سنجیدگی سے اپنے میچ کھیلیں اور جیت کے لئے بھرپور تیاری کی جائے اس طرح تو ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی اس حوالے سے گفتگو کرت ہوئیوقار،راغب،منیر،تنویر،حمید،خلیل، سعد،زنیرہ،ماجد،طلعت،حامد،شہزاد،عظمت اور رفعت نے کہا کہ لاہور قلندرز سے تو ہم امید رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ وہ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرے۔ انہیں اب تو ہر میچ ہی جیتنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی