امریکی برائن برادرز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس جیت لیا

  امریکی برائن برادرز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس جیت لیا

  



فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) باب اور مائیک برائن بھائیوں پر مشتمل امریکی جوڑی نے اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز ڈبلز فائنل میچ میں برطانوی لیوک بامبریج اور انکے جاپانی جوڑی دار بین میکلا چلن کو شکست دیکر ریکارڈ چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں باب اور مائیک برائن بھائیوں پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی لیوک بامبریج اور انکے جاپانی جوڑی دار بین میکلا چلن کو 3-6، 7-5 اور 10-5 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ دونوں بھائیوں نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی