ویلنگٹن ٹیسٹ، بھارتی سورماؤں کو کیویز کے ہاتھوں شرمناک شکست

  ویلنگٹن ٹیسٹ، بھارتی سورماؤں کو کیویز کے ہاتھوں شرمناک شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ٹم ساؤتھی کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بھارت کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، کیویز باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بھارتی ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 9 رنز کا ہدف دیا جو کیوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، ٹم ساؤتھی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں چار دوسری میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں میانک اگروال نے 58 رنز بنائے، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔ پیر کو بھارت نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 144 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اجنکیا راہانے 25 اور ہنوما وہاڑی 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، بھارتی ٹیم کیویز باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پہلی کی طرح دوسری اننگز میں بھی کوئی عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ مین کامیابی کے لئے 9 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر بغیر کسی نقصان کے حاصل کر کے بھارت میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ٹم ساؤتھی کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔