پشاور سے راولپنڈی تک زلمی فینز بس چلانے کا اعلان

  پشاور سے راولپنڈی تک زلمی فینز بس چلانے کا اعلان

  



اسلام آباد (اے پی پی) پشاور زلمی نے اپنے شائقین کرکٹ کیلئے پشاور سے راولپنڈی تک خصوصی زلمی فینز بس چلانے کا اعلان کیا ہیپشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق زلمی کے باقی تمام میچز کیلئے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں فیملیز کیلئے بڑی سکرین لگائی جائیں گی جبکہ راولپنڈی میں ہونے والے پشاور زلمی کے پانچ میچوں کیلئے پشاور سے راولپنڈی خصوصی زلمی فینز بس چلے گی۔ پشاور کے صحافیوں کو بھی خصوصی زلمی بس میں میچ کوریج کیلئے راولپنڈی لایا جائے گا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ آئندہ سال انشاء اللہ پشاور زلمی اپنے میچز ارباب نیاز سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

پشاور میں زلمی فینز کیلئے جہاں 26 فروری سے پشاور میں بڑی سکرین لگائی جائیں گی وہیں راولپنڈی میں شیڈول پشاور زلمی کے پانچ میچون کیلئے پشاور سے راولپنڈی ڈائیوو کی خصوصی بس سروس بھی چلائی جائے گی۔ پشاور زلمی کے آئندہ تمام میچز کیلئے پشاور کے کرنل شیر خان (آرمی سٹیڈیم) میں بڑی سکرین لگائی جائے گی اور فیملیز میچ کے ساتھ فوڈ سٹالز سے بھی لطف اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں ہونے والے پانچ زلمی میچوں کیلئے پشاور سے راولپنڈی اور میچ کے فوری بعد راولپنڈی سے پشاور بس سروس چلائی جائے گی۔ میچ ٹکٹ ہولڈرز ایک ساتھ ڈائیوو کی سپیشل زلمی فینز بس میں ٹکٹ خرید کر سفر کر سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی