زندگی میں کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوا، رانا فواد

  زندگی میں کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوا، رانا فواد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں شامل لاہور قلندر زکے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتا، کئی مرتبہ انتہائی برے حالات بھی دیکھے ہیں لیکن محنت کا ہنر ہونے کی وجہ سے رب کی ذات دوبارہ میرا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں کماتا باہر سے ہوں لیکن خرچ پاکستان میں کرتا ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22سال کی عمر تک میرا کوئی دوست نہیں تھا اور میری ماں میری آئیڈیل اور دوست تھیں، انہوں نے مجھے کہا تھاکہ زندگی میں کبھی جھوٹ نہ بولنا اور محنت سے نہ گھبرانا اور میں نے اس بات کو اپنے پلے باندھ لیا ہے۔ فواد رانا نے کہا کہ اگرکوئی یہ کہے کہ میں مشکل حالات یا ناکامی سے مایوس یا نا امید ہو جاتا ہوں تو ایسا نہیں ہے، میں جو بھی کام کرتا ہوں خوشی سے کرتا ہوں اور اسے انجوائے کرتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی