کھیل طالب علموں کی ذہنی نشوونما کیلئے ضروری،‘سفیر آذربائیجان

    کھیل طالب علموں کی ذہنی نشوونما کیلئے ضروری،‘سفیر آذربائیجان

  



اسلام آباد(این این آئی) کھیل طالب علموں کی ذہنی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ سے طلبہ و طالبات بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں۔ مازن سکول انتظامیہ مبارکباد کی مسحق ہے کہ انہوں نے ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا۔ مازن سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالامیں روس کے سفیر بیریزوک اور آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ مہمان خصوصی تھے۔ مازن سکول کے سی سی او ملک اظہر محمود ایڈوکیٹ، ڈائریکٹر محسن ایوب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سپورٹس گالا میں طلبا ء طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ طلباء و طالبات نے کراٹے، جمناسٹک، جوڈو، ریسنگ،سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ا ن میں آگے بڑھنے کا جذبہ آتا ہے۔ سپورٹس گالا کے اختتام پر طلباء و طالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو بنایا گیا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی