فیصل آباد ایوان صنعت وتجارت کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

فیصل آباد ایوان صنعت وتجارت کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں فیصل آباد کی 160تاجر تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آلہ کارنہیں بنیں گی اور نہ ہی وہ اس کے ہڑتال کے کسی فیصلے کی پابند ہوں گی۔ فیصل آباد کی تقریباً دو سو تاجر تنظیموں میں سے 160کے صدور اور سیکرٹری گذشتہ رات خواجہ شاہد رزاق سکا کے پارک میں منعقدہ ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر سخت تنقید کی گئی کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد نے چند روز قبل گورنر پنجاب کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہڑتال نہ کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا اس میں انجمن تاجرا ن سٹی سے کوئی مشاورت نہ کی گئی تھی جس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آج گھنٹہ گھر چوک میں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اگر ہڑتال کا فیصلہ کیا تو انجمن تاجران سٹی کے اجلاس شریک 160تنظیمیں اس ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تاجروں کا بڑا مطالبہ 50ہزار روپے کی خریداری پر ٹیکس کے نفاذ کا خاتمہ ہے‘ اگر حکومت نے ان کا یہ مطالبہ منظور کر لیا تو وہ حکومت کا ساتھ دے گی جبکہ چیمبر آف کامرس کی آلہ کار نہیں بنے گی۔

لاتعلقی فیصلہ

مزید : علاقائی