امریکہ،طالبان امن معاہدہ خوش آئند پیش رفت، افغان صدر

امریکہ،طالبان امن معاہدہ خوش آئند پیش رفت، افغان صدر

  



کابل(آن لائن)افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے دائرہ کار میں سکیورٹی قوتوں کو طالبان کے خلاف اپنی کاروائیاں روکنے کی ہدایت کی ہے۔ کابل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے امن معاہدے کے دائرہ کار میں کل رات مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے سے ملک گیر حملوں میں کمی لانی کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔اشرف غنی نے کہا کہ وہ افغان قوتوں کو مذکورہ عمل کے دائرہ عمل میں طالبان مخالف آپریشنز کو ایک ہفتے کے لیے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہیں تا ہم ملک میں سر گرم عمل دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے قیام کے بعد افغان ڈائیلاگ کے آغاز میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچے گی، اس مقصد کے تحت تمام تر حلقوں کے ساتھ باہمی مشاور ت کا عمل جاری ہے۔

افغان صدر

مزید : صفحہ اول