مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن میں سپاہی کی رائفل چلنے سے دو ساتھی فوجی زخمی

مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن میں سپاہی کی رائفل چلنے سے دو ساتھی فوجی زخمی

  



سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران غلطی سے سپاہی کی رائفل چلنے سے دو ساتھی فوجی زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ٹکن گاوں میں مجاہدین کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے کے بعد 55 راشٹریہ رائفلز کے فوجیوں نے گاوں سے ملحقہ وسیع باغات کے ارد گرد محاصرہ کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک سپاہی کی رائفل چل گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ذرائع نے ان زخمی فوجیوں کی شناخت سمت کمار اور ونے کمار کے طور پر کی ہے جنہیں سری نگر میں واقع 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد آپریشن بند کردیا گیا۔

فوجی زخمی

مزید : علاقائی