تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مرتضی بلوچ

تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مرتضی بلوچ

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ صوبے بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ملیر میں تعلیم اور تعلیمی اداروں کی بہتری سے متعلق ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و صدر پ پ پ ضلع ملیر غلام مرتضء بلوچ کی قیادت میں رکن قومی اسمبلی سردار جام عبدالکریم جوکیو، اراکین سندھ اسمبلی راجا عبدالرزاق بلوچ، ا سلیم بلوچ، محمود عالم جاموٹ، شاھینہ شیر علی اور چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد نے شرکت کی'۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ملیر کے اسکول و کالجز میں اساتذہ کی کمی، اسکولز کی خستہ حالی اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ ٹیچرز تعینات کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ضلع ملیر کے اسکولز کی اپ گریڈیشن متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ضلع ملیر کے ایجوکیشن کے متعلق تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، وزیر تعلیم سعید غنی کی ملیر کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جلد مسائل حل ہو جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ملیر سمیت پورے صوبے میں بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے اور ضلع ملیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی سمیت تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

مزید : صفحہ اول