بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک،2 کیڈٹ زخمی

  بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک،2 کیڈٹ زخمی

  



نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک فضائی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری جانب طیارے کے عملے میں دو کیڈیٹس زخمی ہو گئے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد پائلٹ ہلاک ہو گا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طیارہ تباہ

مزید : علاقائی